احتساب عدالت نے برطانیہ میں 6کروڑ پاﺅنڈ فراڈ سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا

احتساب عدالت نے برطانیہ میں 6کروڑ پاﺅنڈ فراڈ سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا
احتساب عدالت نے برطانیہ میں 6کروڑ پاﺅنڈ فراڈ سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) احتساب عدالت کی جانب سے برطانیہ میں چھ کروڑ پاﺅنڈ مارگیج فراڈ کے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے مارگیج فراڈ کے ملزمان کے اثاثوں سے پابندی ہٹانے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔
احتساب عدالت کے فیصلے کے مطابق کیس میں ملوث ملزمان کو قومی احتساب بیورو(نیب ) میں طلبی کا نیا نوٹس جاری ہوچکاہے اور ملزمان کے خلا ف مبینہ جرم بھی درج ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کی شق 24کے تحت ملزمان کی جائیداد پر پابندی برقرار رہے گی کیوں کہ ملزمان اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کرسکے ہیں۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے برطانیہ میں 6کروڑ پانڈ کا فراڈ کرکے پاکستان آنے والے ملزمان نثار افضل اور صغیر افضل کی پراپرٹی منجمد کردی گئی ہے جبکہ ملزمان کے اہلخانہ اور تمام رشتے داروں کے اثاثے بھی منجمد کردیئے گئے ہیں۔