ایف آئی اے نے غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار کرنے والا ملزم گرفتا ر کرلیا

ایف آئی اے نے غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار کرنے والا ملزم ...
ایف آئی اے نے غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار کرنے والا ملزم گرفتا ر کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے ڈیر ہ غازی خان میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار کرنے والا ملزم گرفتا ر کرلیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزم کی شناخت اکبر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم پچھلے 7ماہ سے غیر قانونی کاروبار چلانے میں مصروف تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سے 63لاکھ روپے پاکستانی اور 9500سعودی ریال برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی در ج کرلیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔