کراچی میں 8سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لا ئن ) سٹیل ٹاﺅن کے علاقے میں آٹھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔