کیویز ٹیم کی وطن واپسی، ریڈ زون سے ایئرپورٹ تک سیکیورٹی کی اضافی نفری لگا دی گئی

 کیویز ٹیم کی وطن واپسی، ریڈ زون سے ایئرپورٹ تک سیکیورٹی کی اضافی نفری لگا دی ...
 کیویز ٹیم کی وطن واپسی، ریڈ زون سے ایئرپورٹ تک سیکیورٹی کی اضافی نفری لگا دی گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آج شام خصوصی طیارے کے ذریعے سے وطن واپس روانہ ہوگی اور اس سلسلے میں اسلام آباد ریڈ زون میں واقع ہوٹل سمیت اطراف میں سیکیورٹی بدستور ہائی الرٹ ہے۔ہوٹل سے ایئر پورٹ جانے والے روٹ پر بھی سیکیورٹی کی اضافی نفری لگا دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم خصوصی طیارے سے براستہ دبئی اپنے وطن روانہ ہوگی جبکہ مہمان ٹیم کو ہوٹل سے ایئرپورٹ تک پہنچانے کے لئے متعلقہ روٹ پر پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے اپنے سیکیورٹی فرائض سنبھا ل لئے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے روٹ پر کسی غیر متعلقہ شخص کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی 

دوسری جانب ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج دوپہر کے وقت اسلام آباد ائیر پورٹ پر خصوصی طیارہ پہنچے گا اور اس کے ذریعے کیویز ٹیم وطن واپس روانہ ہوگی۔

مزید :

قومی -