جماعت اسلامی نے ڈومیسٹک وائلنس قانون کو خاندانی نظا م پر حملہ قرار دے دیا

جماعت اسلامی نے ڈومیسٹک وائلنس قانون کو خاندانی نظا م پر حملہ قرار دے دیا
جماعت اسلامی نے ڈومیسٹک وائلنس قانون کو خاندانی نظا م پر حملہ قرار دے دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک وائلنس بل کا قانون ہمارے خاندانی نظام پر حملہ ہے، ہمار ا مطالبہ ہے کہ اس بل کو حکومت واپس لے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کے ساتھ بڑے وعدے کئے تھے مگر ان میں سے ایک بھی پور انہیں کیا گیا ۔پی ٹی آئی حکومت نے ریاست مدینہ بنانے کا وعدہ کیا لیکن تمام قوانین شریعت سے منافی بنائے،پاکستان میڈیا اتھارٹی بل بھی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو 30 سال پیچھے کردیا ہے،57بنائے گئے قوانین میں ایک بھی عوامی مفاد کا نہیں ہے،اسمبلی سے باہر 68 آرڈننس پاس کیے گئے ہیں ان میں بھی کوئی عوام کے لیے نہیںہے۔

مزید :

قومی -