کیوی ٹیم کا دورہ منسوخ، تھرٹ الرٹ کس ایجنسی کی جانب سے دیا گیا؟ نیوزی لینڈ کے خبر رساں ادارے نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

کیوی ٹیم کا دورہ منسوخ، تھرٹ الرٹ کس ایجنسی کی جانب سے دیا گیا؟ نیوزی لینڈ کے ...
کیوی ٹیم کا دورہ منسوخ، تھرٹ الرٹ کس ایجنسی کی جانب سے دیا گیا؟ نیوزی لینڈ کے خبر رساں ادارے نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

  

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکورٹی الرٹ کو بنیا د پر کیویز ٹیم کے دورہ پاکستان کو منسوخ کردیا گیا  جس کے بعد آج مہمان ٹیم واپس بھی جارہی ہے، مگر یہ دورہ کیوں ملتوی ہوا ہے اور نیوز ی لینڈ حکومت کو تھریٹ کی اطلاعات کہاں سے دی گئیں اس حوالے سے سوالات سامنے آرہے ہیں تاہم اب نیوزی لینڈ کے خبر رساں ادارے ہیرلڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ’ نیوزی لینڈ کی حکومت کو پاکستان میں کرکٹ ٹیم کے خلاف تھریٹ کی اطلاع ’’فائیوآئیز‘‘  کی جانب سے دی گئی تھی‘۔

ہیرلڈ نے اپنی رپورٹ میں غیر ملکی میڈ یا سے حوالے سے بتایا کہ’’ فائیو آئیز جو کہ پانچ ملکوں پر مشتمل انیٹلی جنس شیئر نگ اتحادہے، اس کی جانب سے اطلاعات دی گئیں جو کہ قابل بھروسہ تھیں اور ان اطلاعات کے بعد کیویز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے چیئرمین سے رابطہ کیا جبکہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہو ا اور ان رابطوں کے 12 گھنٹوں بعد نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ۔‘‘

غیرملکی میڈیا کے مطابق ’’نیوزی لینڈکے نائب وزیراعظم گرانٹ روبرٹسن نے خطرات کی نوعیت نہیں بتائی تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ اطلاع قابل بھروسہ تھی اور فوری اقدام ضروری تھا‘‘۔واضح رہے کہ فائیوآئیز نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا،کنیڈا ،امریکا اور برطانیہ پر مشتمل انگلش بولنے والے پانچ جمہوری ملکوں پر مشمتل اینٹلی جینس شئیرنگ انتظام ہے،جو سردجنگ کے دوران سوویت یونین پر نظر رکھنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -کھیل -