عمر شریف کی فیملی کے ویزوں کا معاملہ حل, صوبائی حکومت نے خوشخبری سنادی

عمر شریف کی فیملی کے ویزوں کا معاملہ حل, صوبائی حکومت نے خوشخبری سنادی
عمر شریف کی فیملی کے ویزوں کا معاملہ حل, صوبائی حکومت نے خوشخبری سنادی

  

کراچی (ویب ڈیسک) ترجمان سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی فیملی کے ویزوں کا معاملہ حل ہو گیا۔

 جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ امکان ہے کہ 24 سے 36 گھنٹوں میں عمر شریف کو لینے ایئر ایمبولنس پہنچ جائے گی، عمر شریف کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایئر ایمبولنس کے حصول سےمتعلق دستاویزات مکمل کی جارہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -