اداکارہ سکینہ خان کی بات پکی ہوگئی

اداکارہ سکینہ خان کی بات پکی ہوگئی
اداکارہ سکینہ خان کی بات پکی ہوگئی

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اور خوبرو اداکارہ سکینہ خان کی بات پکّی ہوگئی جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، سکینہ خان نے اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر ہلکے جامنی رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے منگیتر بلال صدیقی نے سفید قمیص شلوار زیب تن کیا۔

اس موقع پر سکینہ خان نے اپنے منگیتر کے ساتھ کیک بھی کاٹا اور دیگر اہلخانہ نے اُنہیں بات پکّی ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔سکینہ خان کی بات پکّی ہونے کی تصویریں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئیں جہاں صارفین کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دی جارہی ہیں۔

مزید :

تفریح -