اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وزیرا عظم عمرا ن خا ن پر برس پڑے، اہم مشور ہ بھی دے دیا

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وزیرا عظم عمرا ن خا ن پر برس پڑے، اہم مشور ہ بھی دے دیا
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وزیرا عظم عمرا ن خا ن پر برس پڑے، اہم مشور ہ بھی دے دیا

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے لوگوں کےساتھ دھوکہ کیا،کہتے تھے ڈالر ایک روپیہ مہنگاہوجائے تووزیراعظم چورہے،ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 170 تک پہنچ گیا، اب چور کون ہے ؟ اس کرپٹ حکومت کے خلاف ہمیں جنگ لڑنی ہو گی، جادو ٹونا کی بات کروں تو اعتراض کیا جاتا ہے۔عمران خان کہتے ہیں میں دیانت دار وزیراعظم ہوں ،وہ جائیں لوگوں سے پوچھ لیں ،لوگ اس بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔شہباز شریف نے مشورہ دیا کہ اگر عمران خان بلے باز ہیں تو میدان میں کھلاڑیوں کو تربیت دیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایک کروڑ نوکریاں دینے کاکہاگیالیکن آج 50 ہزارافراد بےروزگارہوگئے،ایک وقت کی روٹی پوری نہیں ہورہی،مہنگائی نے کمر توڑ دی اورعوام کاحکومت سے دل بھرگیا ہے،ان کی کرپشن اورمہنگائی کےخلاف جنگ کرناہوگی جس کے لئے شفاف انتخابات کرانا ہوں گے،اگلا الیکشن مسلم لیگ (ن) کاہوگا،اس بار جھرلونہیں چلے گا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ چینی 110 روپے کلوتک پہنچ چکی ہے،3سال میں اربوں روپے کی چینی درآمد کی گئی ہے،پی ٹی آئی کے ہاتھو ں ملکی معیشت کی بربادی ہورہی ہے،مہنگائی سے لوگ تنگ ہیں،عوام پھر کیوں نہ نواز شریف کی حکومت کو یاد کریں،ن لیگ کے دورمیں نوجوانوں کولیپ ٹاپ دیئے جاتے تھے،آج کورونا کے دوران اسی لیپ ٹاپ سے بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریت نے ن لیگ کوووٹ دیالیکن اس ڈاکہ زنی میں ملکی زرمبادلہ ضائع کیاگیا،پی ٹی آئی والے ن لیگ کے منصوبوں کی تختیاں نکال کراپنی لگادیتے ہیں،اسی جنم بھومی میں پی ٹی آئی کی سیاسی موت ہوگئی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں کامیابی کوئی معمولی معرکہ نہیں،کنٹونمنٹ بورڈزوہ علاقے ہیں جہاں پی ٹی آئی نے جنم لیاتھا،ن لیگ کے ارکان اوررہنما نواز شریف کے شاہین ہیں ،ن لیگ ملک کے تمام مسائل حل کرے گی۔

مزید :

قومی -سیاست -