ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ صنعتی اور کمرشل بجلی صارفین کے بلوں پر اضافی ٹیکس عائد کردیا

ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ صنعتی اور کمرشل بجلی صارفین کے بلوں پر اضافی ٹیکس ...
ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ صنعتی اور کمرشل بجلی صارفین کے بلوں پر اضافی ٹیکس عائد کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیڈر ل بورڈآف ریونیو(ایف بی آ ر ) نے بجلی مہنگی کرنے سے متعلق ایس آر او جاری کردیا جس کے مطابق غیر رجسٹرڈ صنعتی اور کمرشل بجلی صارفین کے بلوں پر اضافی ٹیکس عائد کیاگیا ہے۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز صنعتی صارفین کے بجلی بل پر 17فیصدجبکہ نان فائلر کمرشل صارفین کے بجلی بلوں پر 5 سے 17فیصد اضافی ٹیکس عائدکیاگیا ہے۔

 ایس آر او کے مطابق 10ہزار روپے ماہانہ بجلی کے کمرشل صارفین پر 5فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے جبکہ 10سے 20ہزار ماہانہ بل کے کمرشل صارفین پر7 فیصد اضافی ٹیکس لگایاگیا ہے۔30سے 40ہزار ماہانہ بجلی بل والے کمرشل صارفین پر 12فیصد ٹیکس لگے گا جبکہ 40سے 50ہزار ماہانہ بجلی بل کے کمرشل صارفین پر 15فیصد اضافی ٹیکس لگے گا۔

ایس آر او کے مطابق 50ہزار سے زیادہ بجلی کے بل کے کمرشل صارفین پر 17فیصد اضافی ٹیکس عائد کیاگیا ہے۔

مزید :

قومی -