نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ ہوٹل سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ ہوٹل سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گیا
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ ہوٹل سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ وطن واپسی کے لئے سخت سیکیورٹی میں ہوٹل سے اسلام آباد ائیر پورٹ پر پہنچ گیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دو الگ الگ سکارڈ میں روانہ کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق نیوز ی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو وطن واپس لے جانے کے لئے خصوصی طیارہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈ کرے گا اور پھر آج شام 6 بجے اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ایئرپورٹ کا کنڑول سپیشل برانچ اور سیکورٹی اداروں نے سنبھال رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای روانگی سے 2 گھنٹے قبل ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کی شرط لازمی ہے اس لئے ائیرپورٹ پر پہنچنے والے کھلاڑیوں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلے ون ڈے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -