ہم مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے بیانئے کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ایم ایل این یوتھ ونگ متحدہ عرب امارات

ہم مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے بیانئے کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ایم ایل این ...
ہم مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے بیانئے کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ایم ایل این یوتھ ونگ متحدہ عرب امارات

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) ہم پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے بیانیے کو پاکستان کے ہر کونے تک پہنچائیں گے اور ہم اپنے قائد کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس عزم اظہار پی ایم ایل این یوتھ ونگ متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام ہونے والے ایک اجلاس میں ہوا۔

اجلاس میں یوتھ ونگ کے صدر طاہر بھنڈر، چودھری نائل تنویر، چودھری خالد بشیر، ملک دوست محمد اعوان، چودھری راشد فاروق، سید امتیاز شاہ، چودھری زوہیب ارشاد، رمضان شان، میاں جاوید یعقوب، رانا بلال، زبیر رزاق، محمد قاسم، رانا نبیل، محمد رمضان نیازی،ملک آفتاب، محمد ارشد اور محمد یاور کے علاوہ دیگر کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں عوام الناس نے موجودہ حکمرانوں کی تبدیلیوں کو رد کرتے ہوئے بے مثال کامیابی حاصل کی ہے جس پر ہم جیتنے والے شیروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ہم پانے قائد اور قائد کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں اور وقت آنے پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ ن کی اندرون اور بیرون ملک مضبوطی کے لیے کام کریں گے تاکہ مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک بڑھے او رمسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو۔ یوتھ ونگ کے ارکان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ مسلم لیگ ن کی مضبوطی کے لیے زیادہ سے زیادہ ممبران بنا کر ن لیگ کو مضبوط کریں گے۔

مزید :

تارکین پاکستان -