وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نیوز ی لینڈ کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی سے متعلق اہم بیان جار ی کردیا

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نیوز ی لینڈ کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی سے متعلق اہم ...
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نیوز ی لینڈ کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی سے متعلق اہم بیان جار ی کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 33 رکنی نیوزی لینڈ ٹیم کا وفد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ چکا ہے جو کہ شام چھ بجے روانہ ہوگا۔

سو شل میڈیا پر جاری  ایک بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ نیوزی لینڈ ٹیم آج شام 6 بجے چارٹر طیارے سے روانہ ہو گی جبکہ پوری ٹیم کے کورونا ٹیسٹ بھی ہو چکے ہیں۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ 33 رکنی وفد چارٹر فلائیٹ RJD232 کے ذریعے دبئی روانہ ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلے ون ڈے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -