افغانستان کے دارلحکومت اور جلا ل آباد میں دھماکے، تین طالبان جاں بحق، 20 شہری زخمی 

افغانستان کے دارلحکومت اور جلا ل آباد میں دھماکے، تین طالبان جاں بحق، 20 شہری ...

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغانستان کے دارالحکومت کابل اور شہر جلال آباد میں ہونے والے دھماکوں میں 3 طالبان جاں بحق اور 20 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم ا±س وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے گشت پر مامور طالبان کی گاڑی گزر رہی تھی۔دھماکے میں 3 طالبان اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ 20 افراد زخمی ہیں جن میں زیادہ تعداد شہریوں کی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ادھر کابل میں ہزارہ برادری کے اکثریتی علاقے تیرہ میں زور دار دھماکا ہوا ہے۔ جائے وقوعہ کی جانب ایمبولینس کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب کہ پولیس اور طالبان اہلکاروں نے حادثے کی جگہ کا گھیراو کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا دیسی ساختہ بم کا ہے جس میں 2 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تاحال کسی گروپ نے دونوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -