جناح ہسپتال کی اسسٹنٹ پروفیسر کو ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آ گیا 

جناح ہسپتال کی اسسٹنٹ پروفیسر کو ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آ گیا 
جناح ہسپتال کی اسسٹنٹ پروفیسر کو ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آ گیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جناح ہسپتال کراچی میں خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کو صنفی اور لسانی بنیاد پر ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال کی ڈاکٹر نازش بٹ نے الزام لگایا ہے کہ انہیں کئی مہینوں سے لسانی بنیادوں پر ہراساں کیا جا رہا ہے، کئی مہینوں سے واٹس ایپ اور فیس ب±ک پر ان کی کردار کشی جاری ہے۔دوسری جانب جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کا کہنا ہے کہ ابھی تک جناح ہسپتال انتظامیہ کو کوئی باضابطہ شکایت نہیں ملی، خبر نشر ہونے کے بعد معاملہ سب کے سامنے آگیا ہے اب وہ اس کو دیکھ رہے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -