ن لیگ چھوٹی سوچ سے باہر نکلے اور قومی سوچ اپنائے، وزیر مملکت فرخ حبیب کا مریم نواز کے ٹوئٹ پر رد عمل

ن لیگ چھوٹی سوچ سے باہر نکلے اور قومی سوچ اپنائے، وزیر مملکت فرخ حبیب کا مریم ...
ن لیگ چھوٹی سوچ سے باہر نکلے اور قومی سوچ اپنائے، وزیر مملکت فرخ حبیب کا مریم نواز کے ٹوئٹ پر رد عمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم نواز نے نیوزی لینڈ کے مریم نواز نے نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی پر طنزیہ ٹویٹ کیا، یہ مغرب زادے سبز پاسپورٹ کی عزت پر لیکچر دے رہے ہیں،، ن لیگ کو چاہئے کہ چھوٹی سوچ سے باہر نکلے اور قومی سوچ اپنائے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی، الیونتھ آور پر پاکستان کیساتھ کوئی چیز نہیں شیئر کی گئی۔ ڈرون حملوں پر ان کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 بارروسی صدر پیوٹن کا وزیراعظم کو فون آیا، افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیا، پاکستان نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید :

قومی -