پنجاب حکومت نے 10اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کردیئے

پنجاب حکومت نے 10اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کردیئے
پنجاب حکومت نے 10اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کردیئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت کی جانب سے 10اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کردیئے گئے۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق عنصر علی کو اے سی ہیڈ کوارٹرز لاہور تعینات کردیا گیا جبکہ جنرل اسسٹنٹ ریونیو جہلم ملک نور زمان کو تبادلے کے بعد اے سی پنڈدادنخان تعینات کردیا گیا۔ذوالفقار احمد اے سی جہلم سے اوایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ ماریہ جاوید کو اسسٹنٹ کمشنر جہلم تعینا ت کردیا گیاہے۔

عبدالرحمان خان اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ،حیدر عباس کو اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ جبکہ کامران صغیرکو اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیپ تعینات کردیا گیا ۔انعم فاطمہ کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ صدر تعینات کردیا گیا جبکہ ثریا حیدر کو اے سی گوجرانوالہ صدر سے او ایس ڈی بنادیا گیا۔ قدسیہ ناز کو اسسٹنٹ کمشنر سوہاوا تعینا ت کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -