لاہور میں جنسی ہراسانی کا ایک اور واقعہ،ملزم نے ایسی شرمناک حرکت  کردی کہ جان کر آپ کو بھی غصہ آجائے

لاہور میں جنسی ہراسانی کا ایک اور واقعہ،ملزم نے ایسی شرمناک حرکت  کردی کہ ...
لاہور میں جنسی ہراسانی کا ایک اور واقعہ،ملزم نے ایسی شرمناک حرکت  کردی کہ جان کر آپ کو بھی غصہ آجائے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلشن راوی کے علاقہ میں بچوں کو سکول چھوڑ کرآنے والی خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنسی ہراسانی کا واقعہ  گلشن راوی کے علاقہ توحید پارک میں پیش آیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمہ کے مطابق خاتون صبح کے وقت بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر واپس آرہی تھی کہ اس دوران ایک ملزم نے موٹرسائیکل پر خاتون کا پیچھا کیا ،خاتون جب گھر داخل ہونے لگی تو ملزم ننگا ہوگیا،خاتون کا پیچھا کرتے ہوئے ملزم نازیبا زبان بھی استعمال کرتا رہا۔پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -