برطانوی فرم براڈ شیٹ نے نیب سے مزید رقم مانگ لی 

برطانوی فرم براڈ شیٹ نے نیب سے مزید رقم مانگ لی 
برطانوی فرم براڈ شیٹ نے نیب سے مزید رقم مانگ لی 

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ )پاکستان سے 30 ملین ڈالر وصول کرنے والی برطانوی فرم براڈ شیٹ نے حکومت پاکستان اور نیب سے مزیدپیسے  مانگ لیے۔براڈ شیٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) اورحکومت پاکستان سے مزید 1.2 ملین پاونڈز قانونی فیس اور ادائیگیوں کی مد میں مانگے ہیں۔

براڈ شیٹ کیس پرپاکستان کے اب تک تقریباً 65 ملین ڈالر خرچ ہوچکے ہیں اور اب براڈ شیٹ نے نیب سے 11لاکھ 13 ہزار 261 پاونڈز لیگل فیس اور 61 ہزار497 پاونڈز ادائیگیوں کی مد میں طلب کیے ہیں۔برطانوی ہائیکورٹ کا نیب کو 13 اگست تک اربوں روپے براڈشیٹ کو ادا کرنے کا حکم بینک ذرائع لندن کے مطابق 17 اگست کو براڈ شیٹ کو 9 لاکھ20 ہزارپاونڈز ادا کیے گئے ہیں۔

براڈ شیٹ کے وکلا نے لندن میں نیب کے وکلا ایلن اینڈ ایوری کو خط بھیجا ہے جس کے مطابق یہ رقم پاکستان سے اصل رقم لینےمیں خرچ ہوئی جس کا عدالت جائزہ لے چکی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ نیب کو یہ رقم اپنے اور وکلا کے طرزعمل اورغیرفعال ہونے پر دینی پڑے گی، نیب پہلے آربٹریشن ایوارڈ کو مطمئن نہیں کرسکا تھا۔وکلا براڈ شیٹ کے مطابق ہائیکورٹ کے احکامات کی تعمیل کرانے کیلئے بہت کام کرنا پڑا۔خط میں نیب کو سست اور غیر ضروری تاخیر کا ذمہ دار بھی قرار دیا گیا ہے جبکہ براڈ شیٹ کے وکلا کا خط اسلام آباد میں نیب ہیڈ کوارٹر پہنچ گیا ہے۔براڈ شیٹ کے چیف ایگز یکٹو کاوے موسوی کا کہنا ہے کہ معاملہ خوشگوار طریقے سے حل نہ ہوا تو کارروائی آگے بڑھائیں گے۔

مزید :

قومی -