جاوید لطیف نے پارٹی کی جانب سے دئیے گئےشوکاز نوٹس کا سخت جواب دینے کافیصلہ کرلیا

جاوید لطیف نے پارٹی کی جانب سے دئیے گئےشوکاز نوٹس کا سخت جواب دینے کافیصلہ ...
جاوید لطیف نے پارٹی کی جانب سے دئیے گئےشوکاز نوٹس کا سخت جواب دینے کافیصلہ کرلیا

  

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے  پارٹی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کی جانب سے نواز شریف کے حکم پر دئیے گئے  نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق انکا کہنا تھا کہ  نواز شریف کس طرح انہیں شوکاز نوٹس پر راضی ہوئے ہوں گے، وہ جانتے ہیں۔ شوکاز نوٹس چھوٹی چیز ہے، نواز شریف کہیں تو وہ ایک سیکنڈ میں اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں گے۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف کو گزشتہ روز شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں ان سے سات دن کے  اندر جواب طلب کیا گیا تھا۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میاں جاوید لطیف نے نجی ٹی وی پر جو باتیں کیں، وہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے۔

مزید :

قومی -