رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، 2 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، 2 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار ، اسلحہ ...
رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، 2 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ رینجرز اور پو لیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے اورنگی ٹاؤن کٹی پہاڑی سے دو انتہائی مطلوب ملزمان صادق عرف لنگڑا اور عامر عرف دورانی کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان نےرواں سال پانچ  جون 2021ء کوتلخ کلامی پر ایک نوجوان شہزاد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ پیر آبادمیں ایف آئی آر بھی درج ہے۔ دوران تفتیش ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں موسی چھرا، عدنان، عجب خان اور سیف اللہ کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو مزیدقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پاکستان رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں،آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -