انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان کا معاملہ ، انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا بیان سامنے آگیا 

انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان کا معاملہ ، انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا بیان ...
انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان کا معاملہ ، انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا بیان سامنے آگیا 

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ان کی سکیورٹی ٹیم آج یا کل رپورٹ دے گی جس کے بعد دورہ پاکستان کا فیصلہ کریں گے۔

لندن میں نمائندہ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دستبرداری سے آگاہ ہیں، ہم وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ نیوزی لینڈ نے اچانک دورہ کیوں منسوخ کیا۔ترجمان نے کہا کہ زمینی حقائق جاننے کے لیے ان کے سیکیورٹی ماہرین کی ٹیم پاکستان میں ہے جس سے رابطے میں ہیں، ماہرین کی ٹیم سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، ٹیم آج یا کل اپنی رپورٹ دے گی، پاکستان کا دورہ کرنا ہے یا نہیں اس حوالے سے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں فیصلہ کریں گے۔

مزید :

کھیل -