بچے کی پیدائش کیساتھ ہی دانتوں کی موجودگی لیکن ماہرین اس بارے کیا بتاتے ہیں؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں

بچے کی پیدائش کیساتھ ہی دانتوں کی موجودگی لیکن ماہرین اس بارے کیا بتاتے ہیں؟ ...
بچے کی پیدائش کیساتھ ہی دانتوں کی موجودگی لیکن ماہرین اس بارے کیا بتاتے ہیں؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بچے کے دانت پیدائش کے کافی عرصے بعد نکلتے ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر سخت حیرت ہو گی کہ بعض کیسز میں بچہ دانتوں کے ساتھ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ دی سن کے مطابق برطانیہ کی ایک اینجیلا نامی مڈ وائف نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک نوزائیدہ بچے کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اس کا منہ کھول کر اس کے دو دانت دکھا رہی ہوتی ہے جو پیدائش کے وقت ہی اس کے منہ میں موجود تھے۔
اپنی پوسٹ میں اینجیلا بتاتی ہے کہ ”یہ بچہ دودھ پینے کے وران اپنی ماں کے لیے مشکلات پیدا کرے گا کیونکہ اس کے پیدائش کے وقت ہی دو دانت موجود ہیں۔“ اس پوسٹ نے لوگوں کو حیران کرکے رکھ دیا اور یہ آن کی آن میں وائرل ہو گئی جس پر اب سٹینفرڈ چلڈرنز ہیلتھ کے ماہرین کی رائے بھی سامنے آ گئی ہے۔ 
ان ماہرین کا کہنا ہے کہ ”اگرچہ ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے لیکن اس میں اچنبھے کی بات نہیں ہے۔ بعض کیسز میں بچے دانتوں کے ساتھ بھی پیدا ہوتے ہیں۔تاہم یہ دانت بہت چھوٹے، ڈھیلے اور کمزور ہوتے ہیں جو پیدائش کے بعد کسی بھی وقت ٹوٹ کر گر سکتے ہیں۔“

مزید :

تعلیم و صحت -