ن لیگ کو بڑا جھٹکا، رکن پنجاب اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

ن لیگ کو بڑا جھٹکا، رکن پنجاب اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا
ن لیگ کو بڑا جھٹکا، رکن پنجاب اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

  

مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) مظفر گڑھ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیہ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق اظہر عباس چانڈیہ نے چوک سرور شہید میں کارنرمیٹنگ کے دوران مسلم لیگ نون سے پاکستان تحریکِ انصاف میں جانے کا اعلان کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے ٹکٹ سے منتخب ہوا تھا، اب سمجھ لیں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔

 اظہر عباس چانڈیہ 2018 کے الیکشن میں پی پی 269  سے  مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔ اظہر چانڈیہ کئی دفعہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں۔ا س سے قبل پارٹی قیادت کی جانب سے اظہر چانڈیہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -