وزیراعظم عمران خان نے افغان حکومت میں اپوزیشن کی شمولیت کے لیے طالبان سے مذاکرات شروع کردئیے 

وزیراعظم عمران خان نے افغان حکومت میں اپوزیشن کی شمولیت کے لیے طالبان سے ...
وزیراعظم عمران خان نے افغان حکومت میں اپوزیشن کی شمولیت کے لیے طالبان سے مذاکرات شروع کردئیے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے طالبان سے مذاکرات شروع کردئیے ہیں تاکہ اپوزیشن کو بھی افغان حکومت میں شامل کیا جا سکے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے کہا کہ دوشنبہ میں افغانستان کے ہمسا یہ ممالک کے رہنماﺅں سے ملاقاتوں خصوصاً تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے طویل بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس گفتگو کے بعد میں نے ایک شمولیتی حکومت کی خاطر تاجک ،ہزارہ اور ازبک برادری کی افغان حکومت میں شمولیت کے لیے طالبان سے مذاکرات کی ابتداءکردی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ 40برس کی لڑائی کے بعد یہ شمولیت ایک پر امن اور مستحکم افغانستان کی ضامن ہو گی جو محض افغانستان ہی نہیں بلکہ خطے کے بھی مفاد میں ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -