نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان سے متحدہ عرب امارات روانہ 

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان سے متحدہ عرب امارات روانہ 
نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان سے متحدہ عرب امارات روانہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کا دورہ اچانک منسوخ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد سے روانہ ہو گئی۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا، ٹیم یو اے ای کے لیے روانہ ہوئی ہے جہاں سے وہ نیوزی لینڈ جائے گی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کے روانگی سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرائے گئے، کھلاڑیوں اور عملہ پر مشتمل 33 رکنی اسکوارڈ کے ٹیسٹ منفی آئے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان کھیلنے کے لیے آئی تھی، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہونے والی تھی کہ سیریز کو منسوخ کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

مزید :

کھیل -