انگلینڈ کرکٹ ٹیم  کا دورہ پاکستان ، پی سی بی نے بڑا فیصلہ کرلیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم  کا دورہ پاکستان ، پی سی بی نے بڑا فیصلہ کرلیا
انگلینڈ کرکٹ ٹیم  کا دورہ پاکستان ، پی سی بی نے بڑا فیصلہ کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے سفارتی تعلقات کو استعمال کیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخی کے بعد انگلینڈ کا دورہ پاکستان کرکٹ کے لیے  بہت اہمیت اختیار کرگیا ہے۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔اس دورے کے دوران انگلینڈ کی ٹیم پاکستان سے دو ٹی 20 میچز کھیلے گی۔نیوزی لینڈ کی کی جانب سے دورے کی منسوخی کے اعلان کے بعد انگلش بورڈ نے بھی اپنے دورے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے 2005 میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

مزید :

کھیل -