شیخو پورہ میں سکول سے واپسی پر چیز لینے کے لیے دکان جانے والی چھ سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل 

شیخو پورہ میں سکول سے واپسی پر چیز لینے کے لیے دکان جانے والی چھ سالہ بچی ...
شیخو پورہ میں سکول سے واپسی پر چیز لینے کے لیے دکان جانے والی چھ سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل 

  

شیخو پورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مانا والا میں چھ سالہ بچی سکول سے واپسی پر چیز لینے دکان پرگئی اور لاپتہ ہوگئی۔پولیس کو بچی کی لاش مل گئی جسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا گیا ۔

جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دکاندار ہے جس کو شک کی بنیاد پرگرفتار کیا تو اس نے اعتراف جرم کرلیا،ملزم کی نشاندہی پربچی کی لاش نہرکے قریب سے ملی ہے،بچی کے سکول سے گھر نہ آنے پر والد نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجا ب نے نوٹس لے لیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ میں 6 سال کی لاپتہ بچی کی لاش ملنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -شیخوپورہ -