کیا حکومت واقعی بجلی کے بلوں پر انکم ٹیکس لگانے جارہی ہے؟ اہم وضاحت سامنے آگئی

کیا حکومت واقعی بجلی کے بلوں پر انکم ٹیکس لگانے جارہی ہے؟ اہم وضاحت سامنے ...
کیا حکومت واقعی بجلی کے بلوں پر انکم ٹیکس لگانے جارہی ہے؟ اہم وضاحت سامنے آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں پر لگایا گیا انکم ٹیکس گھریلو صارفین پر نہیں لگے گا۔

معاشی ماہر مزمل اسلم نے وضا حت کی ہے کہ یہ ٹیکس گھروں کے بلوں پر نہیں لاگو ہوگا، صرف پروفیشنل اور غیر رجسٹرڈ شدہ کمرشل کنیکشن پر لگے گا۔حکومت کی جانب سے یہ ٹیکس آرڈنینس کی منطوری کے بعد عائد کیا جارہا ہے۔ آرڈنینس کے مطابق ماہانہ 10 ہزار روپے تک کے بجلی کے بل پر 5 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کیا جائے گا۔عام صارف پر بجلی کے بلوں میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔ آرڈیننس میں ایسےکاروباری افراد کےبجلی کے بلوں میں ایڈوانس ٹیکس لگایاگیاجو رہائشی علاقوں میں کاروبار کرتے اور اپنی انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرتےہوں ایسے کاروباری افراد بھی ریٹرن جمع کروا کر بل میں دیا ٹیکس ایڈجسٹ کرا سکتےہیں۔

مزید :

قومی -