سرفراز احمد اور فواد عالم کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا ؟ایم کیو ایم نے رمیز راجہ راجا سے بڑا مطالبہ کردیا  

سرفراز احمد اور فواد عالم کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا ؟ایم ...
سرفراز احمد اور فواد عالم کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا ؟ایم کیو ایم نے رمیز راجہ راجا سے بڑا مطالبہ کردیا  

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم ) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سرفراز احمد اور فواد عالم کو قومی ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک وقت تھا کہ جب کراچی کے نوجوان پاکستان کی قومی ٹیم میں ہوتے تھے اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرتے تھے لیکن بد قسمتی سے شہری علاقوں کے ساتھ ہرسطح پر نسلی تعصب کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،ہر شعبہ میں ہمارے ساتھ  زیادتی ہوتی ہے اور اب کھیل کے اندر بھی میرٹ کا قتل عام کیا جارہا ہے ،میرے شہر کے بچے پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں لیکن انکو ہر میدان میں نظر انداز کیا جارہا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ ابھی نئے نئے آئے ہیں اور انہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے،امید ہے کہ وہ میرٹ کا قتل عام نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے شعبہ سپورٹس اینڈ کلچرکمیٹی کی جانب سے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم میں شہری سندھ کے کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے کیخلاف کراچی پریس کلب احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئےایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے رمیر راجہ سے مطالبہ ہے کہ شہرکراچی میں جونوجوانون کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے خدارااس کا کوئی سدباب کیجئے،جو کھلاڑی اچھی پرفارمنس دیتے ہیں انکو نظر انداز کرنا مناسب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فواد عالم کی مثال آپ کے سامنے ہے،پہلے دس سال اس کو کھیلنے نہیں دیا گیا اور پھر جب دس سال بعد اس کو موقع دیا تو اس نے دنیا میں جاکر پاکستان کا نام روشن کیا اور تعصب رکھنے والوں کے منہ پر طمانچہ مارا،افسوس صرف اس بات کا ہے کہ آپ لوگوں نے اپنے تعصب کی بنا پر اس کے دس سال ضائع کردیئے،سرافراز احمد جس نے آپ کو چیمپئن ٹرافی میں کامیابی دلوائی،جس نے آپ کو ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی دلوائی، مصباح ا لحق اوروقار یونس جیسے لوگوں نے اس کو ٹیم سے باہر کردیا ،یہ ناانصافی نہیں ہے تو کیا ہے؟کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی کرنے سے پورے پاکستان کا نقصان ہوتا ہے،رمیز راجہ صاحب آپ کو اس طرف دھیان دینا ہوگا۔

عامر خان نے وزیر اعظم پاکستان اور چیئر مین پی سی بی سے مطالبہ کیا کہ کراچی اور شہری سندھ کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا اذالہ کیا جائے اور انکو کھیلنے کا موقع دیا جائے، ورنہ یہ بچے کس کے در پہ جاکر انصاف مانگیں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -