امریکی جریدے نے بھارت کی پاکستان اور چین کے خلاف سازش بے نقاب کردی
واشنگنٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی جریدے فوربز نے ایک دفعہ پھر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔
امریکی جریدے کے مطابق بھارت نے امریکی کمپنی سےٹیکنالوجی لیکرپاکستان اورچین کی جاسوسی کی۔بھارت نےایگزوڈس انٹیلی جنس نامی کمپنی سےسافٹ ویئرخریداتھا۔بھارت نےسافٹ ویئرکےذریعےپاکستان اورچین کےسرکاری کمپیوٹرزکونشانہ بنایا۔بھارت کی یہ سائبر مہم جون 2020سےاپریل 2021تک جاری رہی۔روسی سیکیورٹی کمپنی نےپاکستان اور چین کے خلاف سائبرمہم کا سراغ لگایا۔روسی کمپنی کے سراغ لگانے کے بعد امریکی کمپنی نے بھارت کےساتھ معاہدہ منسوخ کردیا۔