اٹلی میں 15 اکتوبر سے گرین پاس کو ضروری قرار دے دیا گیا 

 اٹلی میں 15 اکتوبر سے گرین پاس کو ضروری قرار دے دیا گیا 
 اٹلی میں 15 اکتوبر سے گرین پاس کو ضروری قرار دے دیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلان (سید وجاہت بخاری) اٹلی کے نجی اور سرکاری دونوں شعبوں میں 15 اکتوبر سے گرین پاس کو ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔ حکومت نے جمعرات کو ویکسین پاسپورٹ کا دائرہ کار تمام کام کی جگہوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔جن ملازمین کے پاس گرین پاس نہیں ہو گا انہیں پہلے دن سے بغیر تنخواہ کے معطل کر دیا جائے گا اور اس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں 1500 یوروجرمانہ تک جا سکتا ہے تاہم گرین پاس نہ ہونے کی وجہ سے مالکوں کو ورکرز کو نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ قانون سال کے آخر تک نافذ رہے گا۔لوگ کم قیمت پر فارمیسیوں میں کوویڈ ٹیسٹ کروا سکیں گے ۔ بڑوں کے لیے 15 یورو ، بچوں کے لیے 8 یورو اور ان لوگوں کے فری جو طبی وجوہات کی بنا پر ویکسین نہیں کروا سکتے۔ویکسین سر ٹیفکیٹ پہلے ہی اٹلی میں بہت سے کاموں کے لیے ضروری ہے جیسے بیرون ملک سفر یا تیز رفتار ٹرینوں میں سفر اور گھریلو کام کرنے والے لوگ ، تقریبات میں شرکت کے لیے اور بار اور ریستوران کے اندر ایک میز پر بیٹھنے والوں کے لیے۔کوئی بھی بالغ جو سکول میں داخل ہوتا ہے بشمول والدین اس کے پاس بھی گرین پاس ہونا ضروری ہے اور اسی طرح تمام اعلیٰ تعلیمی عملہ اور طلبابھی اس میں شامل ہیں۔