آبدوز ڈیل تنازعہ شدت اختیار کرگیا، فرانس نے امریکہ اور آسڑیلیا سے اپنے سفیر واپس بلالیے

آبدوز ڈیل تنازعہ شدت اختیار کرگیا، فرانس نے امریکہ اور آسڑیلیا سے اپنے سفیر ...
آبدوز ڈیل تنازعہ شدت اختیار کرگیا، فرانس نے امریکہ اور آسڑیلیا سے اپنے سفیر واپس بلالیے

  

پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس نے آبدوز ڈیل تنازعہ پر امریکہ اور آسڑیلیا سے اپنے سفیر واپس بلالیے ہیں۔

 فرانسیسی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے معاہدے میں دھوکا دہی کی گئی۔سفیروں کو فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ 15 ستمبر کو امریکہ ، آسٹریلیا اور برطانیہ کے مابین انڈوپیسفک معاہدے کے بعد کیا گیا ۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس معاہدے کو ‘پیٹھ میں چھرا گونپنے’ کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کا ڈیل توڑنا ناقابل قبول رویہ ہے، سفیروں کو صدر ایمانوئل میخکواں کی درخواست پر واپس بلایا جا رہا ہے۔ یہ معاہدہ اتحادیوں اور شراکت داروں کے درمیان ناقابل قبول رویے کی تشکیل کرتا ہے جس کے نتائج براہ راست ہمارے اتحاد ، ہماری شراکت داری اور یورپ کے لیے انڈو پیسفک کی اہمیت کے نقطہ نظر کو متاثر کرتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ  کہ آسٹریلیا اب امریکہ سے ایٹمی آبدوز خرید رہا ہے، ایٹمی آبدوزوں کی ڈیل کی مالیت36 ارب ڈالرز سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ  انڈو پیسفک معاہدے کی وجہ سے 2016 میں فرانس اور آسٹریلیاکے درمیان آبدوزیں فراہم کرنےکا 36.5 ارب ڈالر کا معاہدہ ختم ہوگیا ہے، 2016میں ہونے والے معاہدے کے تحت فرانس نے آسٹریلیا کو آبدوزیں فراہم کرنا تھیں۔

مزید :

بین الاقوامی -