اسلام آبادمیں غیر لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کے الزام پر تحریک انصاف کا رہنما گرفتار

اسلام آبادمیں غیر لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کے الزام پر تحریک انصاف کا رہنما ...
اسلام آبادمیں غیر لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کے الزام پر تحریک انصاف کا رہنما گرفتار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سابق یونین کونسل (یو سی) ناظم کو غیر لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے ریڈ زون میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے کرک کے سابق یوسی ناظم وقاص خٹک کی گاڑی سے اسلحہ برآمد کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص خٹک بغیر نمبر پلیٹ  والی گاڑی میں سوار تھے،  گاڑی کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو گاڑی سے بغیر لائسنس ایس ایم جی رائفل برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق وقاص خٹک تحریک انصاف کے ایم این اے شاہد خٹک سے ملاقات کیلئے جا رہے تھے، وقاص خٹک کو گرفتار کر کے تھانہ سکریٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -