پاکستان اور افغانستان کے صحافیوں کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ 

        پاکستان اور افغانستان کے صحافیوں کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ 

  

لاہور(پ ر)لاہور پریس کلب کے سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے صحافیوں کے وفد کے ہمراہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغانستان انڈیپینڈنٹ جرنلسٹ یونین کے دفتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے افغانستان انڈیپنڈنٹ جرنلسٹ یونین (AIJU) کے صدر حجت اللہ مجددی سمیت دیگر افغان صحافیوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں صحافی رہنماؤ ں کے درمیان پاک افغان تعلقات کو باہم مضبوط بنانے کے لیے میڈیا کے کردار پرسیرحاصل گفتگو ہوئی۔ گفتگو میں دونوں ممالک کے صحافیوں میں قربت بڑھانے اور پروفیشنل تجربات شیئر کرنے کو وقت کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے کابل اور لاہور کے صحافیوں کے وفود کے تبادلے کا ایم او یو بھی کیا گیا جس میں دونوں ممالک کے صحافی ایک دوسرے کی بھرپور پیشہ وارانہ مدد کریں گے۔ اس موقع پر افغان حکومت کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز انعام اللہ سمنگانی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ پاک افغان یوتھ فورم کے تحت گزشتہ روز لاہور اسلام آباد اور پشاور کے صحافیوں کوکابل کا دورہ کرایا گیا جس میں ڈائریکٹر پاک افغان یوتھ فورم سلمان جاوید، صدر یونیفائیڈ میڈیا کلب محمد حسان، سینئر صحافی طارق حبیب، عامر ہاشم خاکوانی، وقاص شاہ، ایاز گل، ماجد نظامی، بتول راجپوت اور صفدر گردیزی شامل تھے۔ سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے امید ظاہر کی کہ اس سے دونوں ممالک کے صحافیوں میں تعاون بڑھے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -