داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات انسانیت کی فلاح کے اصولوں کا مجموعہ،اعجاز چوہدری

  داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات انسانیت کی فلاح کے اصولوں کا مجموعہ،اعجاز چوہدری

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن آڑھتیاں مرکزی سبزی منڈی بادامی باغ کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کی سیرت اور تعلیمات انسانیت سے محبت اور اطاعت خداوندی عشق رسالت ؐ اور انسانیت کی فلاح کے سنہرے اصولوں کا مجموعہ ہے۔ اولیا کرام کا اس دھرتی پر وجود مبارک یہاں بسنے والے کروڑوں انسانوں کیلئے باعث رحمت ہے۔ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے حضور اپنی عقیدتوں کا خراج پیش کرتے ہیں۔ اللہ رب العزت کی مقرب ان برگزیدہ ہستیوں کی بدولت ہماری شامیں اور صبحیں جرم اور گناہ کے باوجود زندگی کی رفتار کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ جھوٹ فریب دینی احکام کی حکم عدولیوں کے باجود انسان رب العالمین کی سب نعمتوں سے فیض یاب ہورہے ہیں تو یہ محض پروردگار عالم کا کرم رحم اور حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری جیسے بزرگان دین کا فیضان ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -