مانگا منڈی،سردار کامل عمر کا سوشل میڈیا ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

  مانگا منڈی،سردار کامل عمر کا سوشل میڈیا ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

  

مانگا منڈی نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مسلم لیگ(ن)کے سابق ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری حلقہ این اے 125 سے ایم این اے کا الیکشن لڑنے والے سردار کامل عمر اور ان کے چھوٹے بھائی سابق ناظم پی پی 165  سردار عاقل عمرنے اپنے ڈیرے مؤکل فارم مانگا منڈی میں سوشل میڈیا کے نوجوانوں کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پورے حلقہ این اے 125 سے سینکڑوں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ نوجوانوں نے سردار کامل عمر و عاقل عمرکوالیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے مشورے دیے۔سردار کامل عمر،سردار عاقل عمر نے کہا کہ اس دفعہ انشاللہ ہر قیمت پر انتخابات میں حصہ لیں گے اور پندرہ سال کے رکے ہوئے ترقیاتی کام اور مسائل حل کروائیں گے۔اس موقع پر سینکڑوں نوجوانوں نے بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کا ساتھ دینے کا عزم کیا۔مانگا منڈی کے مقامی صحافیوں میں سرپرست ملک ممتاز حسین، صدر شیخ میاں عامر جاوا، پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عطاء  اللہ بھٹی، سید ناظم حسین شاہ رضوی کے علاؤہ حلقہ کے سیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -