حکیم اللہ رکھا سلفی پی ٹی آئی نشتر ٹاؤن کے جوائنٹ سیکرٹری منتخب

  حکیم اللہ رکھا سلفی پی ٹی آئی نشتر ٹاؤن کے جوائنٹ سیکرٹری منتخب

  

لاہور (پ ر) تحریک انصاف نشتر ٹاؤن کے عہدیداروں کا چناؤ بانی رکن و سینئر رہنما حکیم اللہ رکھا سلفی جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود جنرل سیکرٹری زبیر نیازی نے باہمی مشاورت کے بعد سینئر و بانی رکن حکیم اللہ رکھا سلفی کو جوائنٹ سیکرٹری نشتر ٹاؤن منتخب کیا جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور امید ظاہر کی کہ نشتر ٹاؤن میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے حکیم اللہ رکھا سلفی اہم کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما مہر شرافت علی سید عظمت شاہ میاں زاہد شبیر چوہدری محبوب چاند محمد شہباز احمد قاری خضرحیات نے مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -