گین ٹیکس کی میعاد 4سال کی جائے،ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس

  گین ٹیکس کی میعاد 4سال کی جائے،ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس

  

لاہور(رپورٹ،میاں اشفاق انجم، تصاویر: ایوب بشیر) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی قیادت اور اپوزیشن نے پنجاب حکومت کی طرف سے ٹرانسفر فیس ایک فیصد کرنے کو ناکامی قرار دیتے ہوئے کپٹل گین ٹیکس خالی پلاٹوں پر ٹیکس اور ڈی ایچ اے کی ٹرانسفر فیسوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ چیئرمین ڈاکٹر خالد چودھری سینئر نائب صدر حاجی لطیف چودھری پیٹرن انچیف میاں عرفان سابق سیکرٹری میاں شاہد محمود، نواز غنی سینئر وائس چیئرمین عمر افضل باری سابق سینئر نائب صدر ارشد کھوکھر، ارشد نجمی، میاں نواز، عقیل عباس ملک، اعجاز امین چودھری، افتخار حسین گورایہ نے ٹرانسفرفیس ایک فیصد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ناکافی قرار دیا ہے اشٹام ڈیوٹی ایک فیصد کرنے،گین ٹیکس کی میعاد 4سال کرنے اور خالی پلاٹوں پر لگائے گئے ٹیکسوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ڈاکٹر خالد نے کہا ہے بجٹ کے بعد کاروبار ٹھپ ہے۔ حاجی لطیف چودھری نے کہا اوورسیز پاکستانی ناراض ہے سرمایہ کاری نہیں ہو رہی میاں عرفان نے بلڈر کے لئے خصوصی پیکیج دینے کا مطالبہ کیا ہے۔میاں شاہد نواز غنی، محمد افضل ارشد کھوکھر نے گھر بنانے کے لئے ایمنسٹی سکیم دینے کا مطالبہ کیا ہے ارشد نجمی،میاں نواز،عقیل عباس، اعجاز امین، افتخار گورایہ نے اوورسیز کے لئے خصوصی پیکیج دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -