پاکستان اکنامک فورم کا اجلاس،سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا گیا

  پاکستان اکنامک فورم کا اجلاس،سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا گیا

  

لاہور(پ ر)پاکستان اکنامک فورم کے زیر اہتمام پاکستان میں سیلاب کی تباہی اور معاشی بحالی کے موضوع پر سیمینار، میزبانی عبدالرشید مرزا، صدر پاکستان اکنامک فورم نے کی۔ سیمینا ر میں پاکستان کے معروف ماہرین نے شرکت کی۔پیٹرن انچیف الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد، ڈاکٹر امجد ثاقب صدر اخوت فاؤنڈیشن پاکستان، ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، انچارج فلڈ ریلیف کیمپس لاہور چوہدری محمود الاحد، زرافشاں فرحین جنرل مینجر الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ٹرسٹ،ڈاکٹر فرخ سلیم ماہر معیشت، ڈاکٹر شاہدہ وزارت ماہر معیشت،ڈاکٹر ناہید اختر ماہر معیشت، پروفیسر ڈاکٹر اختر ماہر آبی وسائل، پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم صدر بورڈ آف ایڈوائزر پاکستان اکنامک فورم،ناصر گلزار چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، ڈاکٹر مبشر صدیقی ماہر آبی وسائل،مغیث شاہد قریشی سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن لاہور،محمد فاروق ماہر ہائیڈرو پاور،پروفیسر عبد الستار عباسی، ہیڈ آف اکنامک ڈیپارٹمنٹ کامسٹ یونیورسٹی،ڈاکٹر عمران یو ایم ٹی،  محمد سلیم نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور، مسرور محسن گیلانی، مینجر نشاط ٹیکسٹائل ملز سمیت دیگر ماہرین نے شرکت کی۔اس موقع پر سیلاب کی تباہ کاریوں اور لوگوں کے جانی و مالی نقصانات کا جائزہ لگایا گیا۔ شرکاء سیمینار نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے کیلئے بروقت اقدامات کو سراہا۔ لاہور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے بڑی تعداد میں ریلیف کے کاموں کاجائزہ لیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -