حضرت داتا علی ہجویریؒ کی تعلیمات میں محبت کا پیغام ہے،شہزاد چوہان

  حضرت داتا علی ہجویریؒ کی تعلیمات میں محبت کا پیغام ہے،شہزاد چوہان

  

 لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے سینئر رہنما شہزاد چوہان کے آفس میں حضرت داتا علی ہجویری ؒکے عرس مبارک پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ سینئر رہنما تحریک لبیک پاکستان شہزاد چوہان نے اپنی عقیدتوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے کہ حضور داتا گنج بخش کی تعلیمات اور افکار امن اور محبت کا پیغام ہے جسے معاشرے میں اپنا کر اقوام عالم کے سامنے پاکستان کا مثبت اور پر امن چہرہ پیش کیا جاسکتا ہے۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر صوفی ازم کی تعلیمات کے پھیلاو اور نفاذ کیلئے ہم سب کو جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ تحریک لبیک پاکستان حضور داتا گنج بخش علی ہجویریؒکی تعلیمات کے فروغ کیلئے ہمیشہ کمربستہ رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -