اولیاء کرام نے برصغیر میں اسلام کی شمع روشن کی،اکبر بٹ

  اولیاء کرام نے برصغیر میں اسلام کی شمع روشن کی،اکبر بٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان تاجر گروپ کے صدر اکبر بٹ نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رح کے عرس مبارک پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اولیا کرام نے خطہ برصغیر میں توحید و رسالت کی شمع روشن کی۔ صوفیا نے محبت آشتی اور بھائی چارے سے بین المذاہب نفرتوں کا خاتمہ کیا تو دیگر مذاہب کے لوگ جوق درجوق حلقہ بگوش اسلام ہوتے گئے۔ اسلام کا آفاقی پیغام بندگان خدا تک پہنچانے میں بزرگان دین کا کلیدی کردار رہا۔ صوفی ازم کی تعلیمات کا نفاذ آج بھی ہمیں دہشت گردی، فرقہ واریت، نفرتوں، کدورتوں کے اندھیروں سے نکال سکتا ہے۔ کر روشنی امن اور محبت کی طرف لانے کا موجب ثابت ہوسکتا ہے۔ پاکستان تاجر گروپ کی قیادت و عہدیدران حضرت داتا علی ہجویری رح کے عرس مبارک پر اپنی عقیدتوں اور محبتوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -