آٹے کی قیمت میں اضافہ کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  آٹے کی قیمت میں اضافہ کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافے اور قلت پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آٹا 100سے کراس کرچکا ہے۔صوبے بھر میں آٹے کا بحران دن بدن شدت اختیار کررہا ہے۔آٹے کی قیمت میں اچانک اضافے نے عام آدمی پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔پنجاب حکومت آٹا بحران کو غیر سنجیدہ لے رہی ہے۔حکومت کی جانب سے آٹے کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیے جارہے ہیں۔آئندہ چند میں پنجاب میں آٹے کا بڑا بحران جنم لے سکتا ہے۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافے اوت قلت کا فوری نوٹس لیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -