چھٹی کے روز بھی ڈینگی ٹیمیں متحرک

  چھٹی کے روز بھی ڈینگی ٹیمیں متحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ ڈینگی ورکرز کو فیلڈ میں بھیجنے سے قبل سٹاف کی  میٹنگ ہوئی اور ڈینگی ورکرز کی آج بھی فیلڈ میں حاضری کو چیک کیا گیا. انہوں نے کہا کہ آج چھٹی کے باوجود بھی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں. ڈی سی لاہور نے ڈینگی ورکرز کو پیر سے فیلڈ میں جیکٹس پہننے کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ آؤٹ ڈور اور ان ڈور ڈینگی سروئلنس پر خصوصی فوکس کیا جائے۔ اور ڈینگی سپرے کو یقینی بنایا جائے.ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ ڈینگی کے معاملے میں کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے.