سیلاب زدگان کا امدادی سامان بیچنے والے اللہ سے ڈریں،تنویر احمد

  سیلاب زدگان کا امدادی سامان بیچنے والے اللہ سے ڈریں،تنویر احمد

  

لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل تنویراحمدخان نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کاامدادی سامان بازارمیں فروخت کیوں ہورہا ہے، اس میں کون بااثر لوگ ملوث ہیں اورانہیں کس کی آشیر باد حاصل ہے۔جوآٹامصیبت زدگان کیلئے آیاتھا وہ کس نے دکانوں پرپہنچایا،سندھ حکومت نے ابھی تک سخت ایکشن کیوں نہیں لیا۔ وفاقی اوران کے اتحادی صوبائی حکمران اس مجرمانہ خیانت کا دنیا کوکیا جواب دیں گے۔مصیبت زدگان کاسامان غصب اوران کااستحصال کرنیوالے قدرت کے غضب سے ڈریں۔کیا صوبہ سندھ سے انسانیت کاجنازہ اٹھ گیا ہے، تخت کراچی پربراجمان جیالے اپنی مجرمانہ روش یا اقتدار چھوڑدیں۔اپنے ایک بیان میں تنویراحمدخان نے مزید کہا کہ سیلاب زدہ مقامات پربیماریوں کامقابلہ کرنے کیلئے وہاں فوری طورپرتجربہ کار ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اہلکار،ماہرین اورموبائل ہسپتال پہنچانا ہوں گے۔اگر سندھ حکومت مصیبت زدگان کی مددنہیں کرسکتی توان کاحق بھی ہڑپ نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ مصیبت زدگان کوامداد کی فراہمی میں شفافیت یقینی بنائی جائے ورنہ نیب زدگان کامحاصرہ اورمحاسبہ اٹل ہے۔ نیب زدگان کو مصیبت زدگان کی آہوں اوران کے آنسو?ں سے ڈرناچاہئے۔انہوں نے کہا کہ حکمران مصیبت زدگان کیلئے مخصوص امدادی سامان کوترنوالے کی طرح نہیں نگل سکتے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -