سروسز ہسپتال میں علاج معالجہ مکمل طور پر فری کیا جائے،ارشد بٹ

  سروسز ہسپتال میں علاج معالجہ مکمل طور پر فری کیا جائے،ارشد بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا گزشتہ روز صوبائی صدر محمد ارشد بٹ کی قیادت میں سروسز ہسپتال میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سروسز ہسپتال میں مریضوں کے لئے ٹیسٹ فری نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ صوبائی صدر محمد ارشد بٹ نے کہا کہ سروسز ہسپتال میں سی ٹی سکین اور ایم آئی آر فری نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں میں کافی پریشانی پائی جارہی ہے۔ پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن صوبائی وزیر صحت، سیکرٹری صحت اور ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ مریضوں کے لئے علاج معالجہ کو مکمل طور پر فری کیا جائے تاکہ غریب مریض بغیر کسی پریشانی اپنا علاج معالجہ کروا سکیں۔ اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر احتشام الحق کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں مستحق مریضوں کا علاج معالجہ فری ہوتا ہے تاہم جہاں مسائل ہیں انہیں دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔