تحریک لبیک یارسول اللہؐ و تحریک صراط مستقیم کا جلسہ دستار فضیلت

  تحریک لبیک یارسول اللہؐ و تحریک صراط مستقیم کا جلسہ دستار فضیلت

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یارسول اللہؐ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامعہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا شالیمار ٹاؤن میں جلسہء دستارِ فضیلت کا اہتمام کیا گیا جس کے منتظم استاذ العلماء  مفتی محمد ساجد قادری اور حضرت علامہ سید اصغر علی شاہ صاحب مہمان خصوصی تھے۔ تحریک لبیک یارسول اللہ ؐکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکو سیدنا داتا گنج بخش علی ہجویریؒ نے درس و تدریس اور روحانی فیضان کے ذریعے خاکِ پنجاب کو زندہ کیا۔ مسجد،مدرسہ اور خانقاہ اسلامی معاشرے میں رشدو ہدایت کے گہوارے قرار پائے ہیں۔دینی مدارس نے چودہ صدیوں میں تہذیبِ اسلامی کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کیاہے۔۔ عقیدہء ختم نبوت ؐور قرآن کی بدولت اْمت مسلمہ آج بھی عقیدہء توحید پر ڈٹی ہو ئی ہے۔ جلسہء دستارِ فضیلت سے علامہ غفران محمود سیالوی، مفتی محمد اکمل قادری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -