چہلم امام حسینؓ، عرس داتا دربار پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

  چہلم امام حسینؓ، عرس داتا دربار پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکارکی ہدایت پر چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر صوبہ بھر میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے اور ہزاروں اہلکار، افسران اور والنٹئیرز نے ہائی الرٹ ہوکر جلوسوں اور مجالس کو بہترین سکیورٹی فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں مجموعی طور پر301 جلوس اور 530 مجالس منعقد ہوئیں جن کی سیکیورٹی پر 42 ہزار سے زائد اہلکار و افسران اور والنٹیئرزتعینات رہے۔ تمام اضلاع میں اے کیٹیگری کے جلوسوں اور مجالس کو ایس او پیز کے مطابق چار درجاتی سکیورٹی فراہم کی گئی جبکہ سنٹرل پولیس آفس کنٹرول روم سے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی جاری رہی  صوبائی دارالحکومت میں چہلم حضرت امام حسین ؑکے ساتھ حضرت داتا گنج بخش ؒ کے سالانہ عرس پربھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے اورلاہور میں جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی پر 10 ہزار سے زائد اہلکار، افسران اور والنٹیرز کو تعینات کیا گیا تھا۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جلوسوں، مجالس اور عرس کے سکیورٹی انتظامات کی براہ راست مانیٹرنگ جاری رہی   لاہور، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت تمام اضلاع کی شاہرات پر منعقدہ جلوسوں کے دوران متبادل راستوں سے ٹریفک کی ہموار روانی رہی اورٹریفک وارڈنز اور سٹاف کی اضافی نفری تعینات نے فرائض ادا کئے۔   

مزید :

علاقائی -