امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کا سرچ آپریشن

  امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کا سرچ آپریشن

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سٹی ڈویژ ن پولیس کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کامیاب سرچ آپریشنز جاری ڈی  آئی جی آپریشنز افضا ل کو ثر کی ہدایت پر اہم مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے  ایس پی سٹی سر فر از ور ک نے بتا یا کہ داتا دربار، نولکھا، شاد باغ، شفیق آباد،راوی روڈ،یکی گیٹ، شاہدرہ،اسلام پورہ،اکبری گیِٹ اور شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں کیے گئے آپریشن کے دوران 580 گھروں اور 339 کرایہ داروں کی چیکنگ کی گئی قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا سرچ آپریشن میں 1587 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق اور کوائف کا اندراج کیا گیا 120 مشتبہ افراد کے خلاف کاروائی کی گئی۔ 18 افراد کے خلاف منشیات فروشی اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کیے گئے۔

مزید :

علاقائی -