مشکل کردار ادا کرنا ہمیشہ میری ترجیح رہی ہے، ماریہ واسطی 

  مشکل کردار ادا کرنا ہمیشہ میری ترجیح رہی ہے، ماریہ واسطی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ مشکل کردار میری پہلی ترجیح ہوتی ہے کیونکہ کسی اداکار کی صلاحیتیں اس وقت کھل کر سامنے آتی ہیں جب اسے مشکل کردار دیا جاتا ہے۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے ماریہ واسطی نے کہا کہ میری خوش قسمتی رہی کہ میں نے اپنے فنی کریئر کا آغاز پی ٹی وی لاہور سینٹر سے کیا جہاں مجھے ایوب خاور، خاور حیات، بختار احمد اور دیگر بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور ان لوگوں نے ہی میری صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی فلم ”کلو“،ڈرامہ سیریل ”ملکہ عالیہ“ اور ”کلموئی“ جیسے ڈراموں نے مجھے ملک گیر شہرت دی اور ان سب ڈراموں میں مجھے چیلنجنگ کردار ادا کرنے پڑے جو میں نے بخوبی ادا کیے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنا بہت مشکل کام ہے،پرستار آپ کو جس جگہ دیکھ چکے ہوتے ہیں۔
 دوبارہ اس سے اوپر دیکھنا پسند کرتے ہیں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے پرستاروں کے معیار پر پورا اتروں۔

مزید :

کلچر -